محسن نقوی کا لیڈی ولنگٹن ہسپتال میں پودا لگاکر شجرکاری کا آغاز

May 31, 2023 | 16:02 PM

ایک نیوز: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی لیڈی ولنگٹن ہسپتال پہنچ گئے۔ محسن نقوی نے ہسپتال کے لان میں پودا لگا کر شجرکاری کا رسمی آغاز کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے لیڈی ولنگٹن ہسپتال کے مخصوص جھنڈے کی پرچم کشائی کی۔

تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے لیڈن ولنگٹن ہسپتال کے بیسمنٹ اور دیگر شعبوں کا معائنہ کیا۔ محسن نقوی نے ہسپتال کی بیسمنٹ میں کھڑا پانی فوری نکالنے کی ہدایت کردی۔ جس کے بعد واسا کی ایمرجنسی ٹیم  لیڈی ولنگٹن ہسپتال پہنچ گئی۔

نگران وزیراعلیٰ نے ہسپتال کی تاریخی عمارت کی بطور ہیریٹیج بحالی کا حکم بھی دیدیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ہسپتال کی تعمیر و بحالی کا کام 90 دن میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ ہسپتال میں بستروں کی تعداد بھی 300 تک بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ہسپتال سے ملحق مڈ وائفری سکول کی عمارت میں او پی ڈی قائم کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی کو لیڈی ولنگٹن ہسپتال کے ایم ایس اور پرنسپل کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج محمود ایاز نے بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پیتھالوجسٹ، ریڈیالوجسٹ اور انستھیزیالوجسٹ کی خالی آسامیاں پر کرنے کی اصولی منظوری دیدی۔

صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، صوبائی وزیر سپشلائزڈ ہیلتھ کیئر  ڈاکٹر جاوید اکرم، سیکرٹری صحت، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈپٹی کمشنر لاہور، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹرمحمود ایاز اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزیدخبریں