ایک نیوز: گجرات میں لڑکی والوں نے ڈیمانڈ پوری نہ کرنے پردلہا سمیت ساری بارات کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا اور دلہن کی رخصتی کے بغیر ہی دلہے کو خالی ہاتھ واپس بھیج دیا۔
رپورٹ کے مطابق دل کے ارمان آنسوؤں میں بہہ گئے گجرات کے نواحی گاؤں دھکڑا نوالی میں بوڑھے والدین اپنے اکلوتے بیٹے عمران علی کی شادی کے ارمان دل میں سجائے بڑی خوشی کے ساتھ اپنے بیٹے کے سر پر سہرا سجا کر ڈولی لینے اسلام آباد کے علاقہ چکلالہ پہنچے تو دلہن والوں کی جانب سے بارات کا بھرپور استقبال کیا گیا اور بارات کو نکاح کے بعد کھانا کھلایا۔
تمام کام بخوبی طریقے سے ادا کیےگئے جب دلہن کو رخصت کرنے کا وقت آیا تو سارا کام ہی الٹ ہو گیا۔لڑکی والوں کی جانب سے 3تولہ سونا اور مختلف قسم کی ڈیمانڈ کی گئی تو دلہا کے والدین سے ڈیمانڈ پوری نہ ہوئی جب بات یہاں تک پہنچی تو جانب دلہن کے عزیزواقارب نے طیش میں آکر دولہا اور اس کے والد سمیت براتیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا دولہا اور اس کے والد کو یرغمال بنائے رکھا۔
اگلے روز ولیمہ کےدن جب رشتے دار اور دوست احباب ولیمہ کھانے کے لیے پہنچے تو دولہا اور اس کے والد کو بغیر دلہن کے خالی ہاتھ لوٹنے پر سب حیران ہو گئے جب دولہا کے والد نے ان سب کو بتایا کہ ہم بڑی مشکل سے لڑکی والوں سے منت اور معافی مانگ کر اپنی جان بچا کر گھر پہنچے ہیں تو مبارکباد دینے کی بجائے اظہار افسوس اور مذمت کا سلسلہ شروع ہو گیا اور یہ خبر علاقہ میں آگ کی طرح پھیل گئی ۔