9 مئی کینٹ حملے میں ملوث پی ٹی آئی کے گرفتارکارکنان فوج کے حوالے

9 مئی کینٹ حملے میں ملوث پی ٹی آئی کے گرفتارکارکنان فوج کے حوالے

ایک نیوز: 9 مئی کوملتان کینٹ حملے میں ملوث پاکستان تحریک انصاف  کے 5 گرفتار کارکنان کو آرمی کےحوالےکر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کے پانچوں ملزمان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

ملزمان میں سٹی نائب صدرپی ٹی آئی خرم لیاقت، خرم شہزاد، زاہد خان، اسحاق بھٹہ اور حامد علی شامل ہیں۔