83 سالہ ال پچینو ،سب سے ہاٹ ڈیڈی

al pacino
کیپشن: al pacino
سورس: google

 ایک نیوز : ماضی کے ہالی وڈ اسٹارنے ثابت کردیا کہ عمر واقعی ایک نمبر سے بڑھ کر کچھ نہیں ۔ 83 سالہ ال پچینو باپ بننے والے ہیں۔

 TMZ کی رپورٹ کے مطابق، 83 سالہ ال  پچینو کی 29 سالہ گرل فرینڈ نور الفلاح  حاملہ ہیں اور ممکنہ طور پر وہ ال پچینو کے چوتھے بچے کو جون 2023 میں جنم دیں گی۔

نور الفلاح کے ساتھ ال پچینو کے رومانس کا آغاز ایک سال قبل اپریل 2022 میں ہوا تھا جب پاپا رازی فوٹوگرافرز نے انہیں کیلے فورنیا کے معروف ریسٹورنٹ ’’ وینس ‘‘ سے ایک ساتھ باہر نکلتے دیکھا ۔ نور الفلاح معروف موسیقار اور گلوکار مک جیگر کی سابق گرل فرینڈ رہ چکی ہیں ۔

 یادرہے ال پچینو ’’گاڈ فادر‘‘ ’’ سکار فیس‘‘ اور ’’ دی سینٹ آف وومن‘‘ سمیت درجنوں ہٹ فلموں کے ہیرو رہ چکے ہیں ۔