شمالی وزیرستان میں پولیو ٹیم پر حملہ، ایک اہلکار شہید

شمالی وزیرستان میں پولیو ٹیم پر حملہ، ایک اہلکار شہید

ایک نیوز: خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے اسپین وام میں انسداد پولیوٹیم پر فائرنگ ہوئی جس سے ایک اہلکار شہید ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس سے ایک سیکیورٹی اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی گرفتاری کےلیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا جبکہ زخمی اہلکار کو طبی امداد کےلیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔