ایک نیوز: انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی کارکن کی حالت بگڑنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں ملوث پی ٹی آئی کارکن کو شناخت پریڈ میں شناخت کیے جانے کے بعد انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ تاہم پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی کارکن کی حالت خراب ہوگئی اور وہ پریشانی کے عالم میں بےہوش ہوگیا۔
ملزم کے وکیل کا کہنا ہے کہ ملزم کو شناخت پریڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ ملزم جلاؤ گھیراؤ میں شناخت ہوجانے کی وجہ سے پریشان تھا۔
حالت بگڑنے کے بعد سیکیورٹی اہلکار پی ٹی آئی کارکن کو عدالت سے اٹھا کر بخشی خانہ لے گئے۔ جہاں اس کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔