ایک نیوز: پاکستان کے سیاسی محاذ پر بڑی ہلچل سامنے آئی ہے۔ جہانگیر ترین، آصف زرداری اور چودھری پرویز الہٰی کے بعد اب چودھری سرور نے بھی سیاسی جوڑ توڑ شروع کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ (ق) چوہدری سرور سیاسی محاذ پر متحرک ہوگئے۔ چوہدری سرور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو اسلام آباد سے اپنے ساتھ لیکر لاہور کیلئے روانہ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق چوہدری سرور اور سردار تنویر الیاس سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت سے ملاقات کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات چوہدری سرور نے سردار تنویر الیاس سے تفصیلی ملاقات کی تھی۔ جس میں چوہدری سرور نے سردار تنویر الیاس کو پاکستان مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔ اس کے جواب میں سردار تنویر الیاس نے چوہدری سرور کی نیک نیتی کو سراہا تھا۔