ایک نیوز: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے خبردار کیا ہے کہ عمران خان کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے موقع پر جو قانون کہے گا۔ اس پر عمل کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ گرفتاری پر ان کی خواہش نہیں بلکہ قانون کو فوقیت دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ تھوڑے دن پہلے میٹنگ میں فیصلہ کیا کہ تھیلیسیمیا پر کام کرنے سے اچھا اثر پڑ سکتا ہے۔ میٹرک سے پہلے تھیلیسیمیا کی سکریننگ پوری کرلیں۔ گورنر پنجاب کو قانون سازی کےلئے بات کریں گے۔ تھیلیسمیا دنیا نے ختم کیا ہم بھی ختم کریں گے۔
نگران وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ خواتین پر تشدد والی بات آئی جی نے کہہ دی ہے۔ پی ٹی آئی کے دعوے کے مطابق اگر 25 ہلاکتیں ہوئی ہیں تو ان کی لسٹ دیدیں اور بتائیں کہ وہ کہاں کہ رہائشی تھے؟ آخر ان کے کہیں تو جنازے ہوئے ہوں گے؟
انہوں نے واضح کیا کہ اس وقت جیلوں میں گیارہ خواتین قید ہیں۔ ہم بھی مائوں بہنوں والے ہیں۔ پولیس اور جیل سسٹم میں بہت تحفظ ہوتا ہے۔ ایک خاتون نے باہر نکل کر ٹوئٹ کے ذریعے اس کا اظہار بھی کیا ہے۔
عمران خان کی گرفتاری کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کے سامنے پیشی پر جو قانون کہے گا وہ ہی کریں گے۔ عمران خان کی گرفتاری پر میری خواہش نہیں چلے گی بلکہ وہ ہی ہوگا جو قانون کہے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ تھیلیسمیا کے تمام سنٹرز پر جائیں گے۔ منو بھائی سے پیار تھا اس لئے پہلے ادھر آیا ہوں۔
نگران وزیراعلیٰ نے آئندہ بجٹ پرسکون ہونے کی بھی نوید سنا دی۔