ایک نیوز: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے چیف جسٹس عمر عطابندیال سے خصوصی اپیل کردی۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے ویڈیو بیان میں کہاہے کہ چیف جسٹس صاحب میں پہلی دفعہ آپ سے اپیل کررہا ہوں،مجھے مارنے کیلئے 3 لوگوں کو ٹاسک دیا گیاہے،میں موت و حیات کی کشمکش میں آپ سے مخاطب ہوں،ریاست اور سیاست کو گندا کیا جارہاہے۔میں190 ملین پاﺅنڈ کیس والے ایجنڈے میں موجود ہی نہیں تھا،میں اگر کابینہ اجلاس میں موجود ہوتا تو ضرور شہادت دیتا،جھوٹی گواہی دینے سے میں موت کوترجیح دوں گا۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ 30 ،30 ہزار تنخواہ والے ملازمین کو اٹھا کر نامعلوم مقام پر منتقل کیا جارہا ہے،میرے ملازم محسن ولد نظر احمد کو SHO شفقت تھانہ کہسار SP-DSP نے تشدد سے بازو توڑ دیے جس کی میڈیکل رپورٹ اور تصویر لگا رہا ہوں قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتا ہوں۔میری ماں کو مرے تیس سال ہو گئے ہیں اس کے گھر کو بھی توڑ دیا ہے،کل رات70 سے 80 لوگ میرے گھر میں داخل ہوئے ،ان کاکہناتھا کہ اللہ کے بعد آپ آخری امید ہیں، لوگ آسمان کے بعد سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
میرے ملازم محسن ولد نظر احمد کو SHO شفقت تھانہ کہسار SP-DSP نے تشدد سے بازو توڑ دیے جس کی میڈیکل رپورٹ اور تصویر لگا رہا ہوں قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتا ہوں pic.twitter.com/CzJgLSXdVB
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 31, 2023
شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ جس ایس ایچ او کو رات ہی انہوں نے لگایا ہے اس نے ایف سیون کے گھر میں نہ توڑ پھوڑ کی بلکہ گاڑیاں اور سامان بھی لے گئے،اب بتائیں اس ملک میں آئین اور قانون کی حکومت کی ہوگی تو پھر پاکستان میں ایک عام شہری کس طرح زندگی گزارے گا۔ چیف جسٹس صاحب میں سولہ دفعہ وزیر رہا ہوں اور خانہ کعبہ کی چھت پر میں نماز پڑھنے والا 6 مسلمانوں میں شامل ہو ۔میں آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں دھرتی پر ظلم ہو زیادتی ہو رہی ہے ان کا نوٹس لیں اور میں کبھی کسی غلط کام میں ملوث نہیں تھا۔اگر 16وزارتوں میں ایک انچ اور ایک پیسے کی بھی اگر کرپشن ملے تو میں پیش ہونے کو تیار ہو اور میں ملک سے باہر تھا اور میں آدھی رات کو واپس آیا ۔لیکن جس طرح زندگی حرام کی جا رہی ہے اس پر آپ کو نوٹس لینا ہوگا اللہ کے بعد آپ آخری اس قوم کی امید ہے ۔
سابق وفاقی وزير داخلہ شیخ رشید احمد کی چیف جسٹس آف پاکستان جناب عمر عطا بندیال صاحب سے خصوصی اپیل pic.twitter.com/TSVurU6D52
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 31, 2023