امیر البحر کا پاکستان نیوی کالج کا دورہ،طلباءکو ڈگریاں تقسیم کی

امیر البحر کا پاکستان نیوی کالج کا دورہ،طلباءکو ڈگریاں تقسیم کی

ایک نیوز: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاکستان نیوی وار کالج میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا فروغ متقاضی ہے کہ روایتی جنگی حکمت عملی کی جگہ جدت کو اپنایا جائے۔

رپورٹ کے مطابق پاک بحریہ  کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان نیوی وار کالج کے 52 ویں کانووکیشن کی تقریب کا لاہور میں انعقاد ہوا جس کے مہمان خصوصی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تھے۔ اس موقع پر  95 افسران کو ڈگریاں تفویض کی گئیں، فارغ التحصیل افسران میں دوست ممالک کے 41 افسران بھی شامل ہیں۔

امیر البحرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری ٹائم سیکٹر کے حوالے سے آگہی کا فروغ پاکستان نیوی وار کالج کا طرہ امتیاز ہے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی نے کامیاب گریجویٹس میں ڈگریاں تقسیم کیں، تقریب میں اعلیٰ عسکری حکام ، سول معززین اور کورس ممبران کے اہل خانہ شریک تھے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-05-31/news-1685518464-8967.mp4