پنجاب یونیورسٹی میں خلاف ضابطہ تعیناتیاں

پنجاب یونیورسٹی میں خلاف ضابطہ تعیناتیاں

ایک نیوز:  پنجاب یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن میں خلاف ضابطہ تعیناتیوں کاانکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن کی انکوائری میں  ثانیہ زاہرہ ملک کی بطور پروفیسر تعیناتی غیرقانونی نکلی ہے،اینٹی کرپشن نے ثانیہ زاہرہ ملک کے خلاف کارروائی کے لیے گورنر پنجاب کو خط لکھ دیا ہے۔ خط کےمتن میں کہا گیا ہےکہ گورنر پنجاب بطور چانسلر پنجاب یونیورسٹی ثانیہ زاہرہ ملک کے خلاف ضروری ایکشن لیں۔

فائنل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پروفیسر ثانیہ زاہرہ ملک کی تعیناتی میں جعلی ایکسپرٹ لسٹ استعمال کی گئی ہے۔ پروفیسر کی سیٹ پر اہل افراد کی تعیناتی کے لیے سلیکشن بورڈ دوبارہ کرایا جائے۔اینٹی کرپشن فائنل رپورٹ میں پروفیسر ثانیہ زاہرہ ملک کو دی گئی تنخواہیں بھی واپس لینے کی سفارش کی گئی ہے۔ثانیہ زاہرہ ملک کے خلاف ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر رضوان دانش نے اینٹی کرپشن سے رجوع کیا تھا۔