ایک نیوز: قومی ایئرلائن پی آئی اے کو سال 2023 کے پہلے تین ماہ میں 38 ارب کا نقصان ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کی مالی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ گذشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے پی آئی اے کا نقصان 171 فیصد زیادہ ہے۔ اس نقصان کا حجم تقریبا 38 ارب روپےہے۔رواں سال کے پہلے تین ماہ کے دوران پی آئی اے صرف 61 ارب روپے کی آمدنی کرسکا ہے۔پی آئی اے کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ہی 21 ارب روپے کا نقصان ہواہے۔
تیل کی قیمت، شرح سود اور روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قیمت بڑھنے سے پی آئی اے کو نقصان ہوا ہے۔انتظامی امور میں غفلت سے پی آئی اے کے آپریٹنگ اخراجات 15 ارب روپے اضافہ کے بعد بڑھ کر 43 ارب ہوگئے ہیں۔