جہانگیر ترین بھی جوڑ توڑ کیلئےمتحرک،سابق ساتھیوں کومنالیا

May 31, 2023 | 11:46 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: سینئر سیاست دان جہانگیر ترین سیاسی جوڑ توڑ کیلئے متحرک ہو گئے،جہانگیر ترین نے گزشتہ رات پی ٹی آئی چھوڑنے والی اسلام آباد کی 2 اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین سے جنوبی پنجاب سے اہم شخصیات نے ملاقاتیں کی ہیں،جہانگیر ترین نے ان شخصیات سے اپنی نئی پارٹی  کےحوالےسےبھی مشاورت کی ہے،جہانگیر ترین سے آج سندھ، خیبر پختونخوہ سے تعلق رکھنے والے اہم رہنما  بھی ملاقات کرینگے۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین اسلام آباد میں مشن مکمل کرنے کے بعد کل لاہور پہنچیں گے،جہانگیر ترین سے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض، ملتان سے سلمان نعیم نے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیاہے،جہانگیر ترین نے اپنی پارٹی کے نئے نام کے حوالے سے مشاورت مکمل کر لی ہے،جہانگیر ترین کل لاہور پہنچیں گے۔

مزیدخبریں