ایک نیوز: پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن اورآئی پی ایل کے 16ویں ایڈیشن میں حیرت انگیز طور پر مماثلت پائی گئی، جس پر دونوں ممالک کے مداح سر پکڑ کے بیٹھ گئے۔
رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل اور آئی پی ایل کا فائنلز کھیلنے والی دونوں ٹیمیں پلے آف مرحلے کے پہلے میچ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئی تھیں، جس لاہور قلندرز کا سامنا ملتان سلطانز جبکہ آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگز اور گجرات ٹائٹنز کی ٹیمیں میدان میں اُتری تھیں۔
پی ایس ایل کے آخری اوور میں 13 رنز درکار تھے جبکہ آئی پی ایل کے فائنل میں بھی چنائی کی ٹیم کو 13 رنز درکار تھے جبکہ دونوں جگہ بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو آخری بال پر 4 رنز ہی بنانے تھے۔
اسی طرح ٹاس کے وقت لاہور قلندرز نے ٹاس جیتا تھا، آئی پی ایل میں چنائی نے ٹاس جیتا اور چیمپئین بنی، پہلے کرنے والی بیٹنگ سائیڈ نے پی ایس ایل میں 200 سے زائد زنز بنائے آئی پی ایل میں بھی یہی ہوا۔
دونوں میچوں میں چاروں ٹیموں کے ایک کھلاڑی صفر پر وکٹ گنوا کر آؤٹ ہوا۔ چنئی سپر کنگز کے ایم ایس دھونی، گجرات ٹائٹنز کے راشد خان جبکہ لاہور قلندرز کے احسن حفیظ اور ملتان سلطانز کے اسامہ میر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے تھے۔