عدالت نےشہزاداکبر کے بھائی کی بازیابی کیلئےڈی آئی جی آپریشنز کو2 روز کاوقت دیدیا

May 31, 2023 | 10:46 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:اسلام آباد  ہائیکورٹ نے شہزاد اکبر کے بھائی کی بازیابی کے لیے ڈی آئی جی آپریشنز کو 2روز کا وقت دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کے بھائی کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی۔

عدالتی حکم پر ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد بخاری عدالت میں پیش ہوئے جبکہ وکیل درخواست گزار قاسم ودود عدالت میں پیش ہوئے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ 2دن کا وقت ہے مراد اکبر کو پیش کریں۔

عدالت نے پولیس کو 2روز میں مراد اکبر کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 2 جون تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں