امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ سے بہن فوزیہ صدیقی کی ملاقات

امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ سے بہن فوزیہ صدیقی کی ملاقات
کیپشن: Sister Fauzia Siddiqui's meeting with Dr. Aafia, imprisoned in the American jail

ایک نیوز:امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ان کی بہن فوزیہ صدیقی نے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کےمطابق دونوں بہنوں کی فورٹ ورتھ جیل میں24 سال کے بعد ملاقات ہوئی۔
جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمدنےسماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹویٹرمیں کہاہےکہ دونوں بہنوں کی ملاقات ڈھائی گھنٹے تک جاری رہی، اس دوران ڈاکٹر فوزیہ کو عافیہ سے گلے ملنےاور ہاتھ ملانے کی اجازت نہیں تھی۔
سینیٹر مشتاق احمد کامزید کہناہے کہ جمعرات کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے دوبارہ ملاقات طے ہے، وہ خود بھی ملاقات کریں گے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کیلئے ان کی بہن فوزیہ صدیقی کو 5 سال کا ویزا ملا ہے۔