ایک نیوز: روس کی جانب سے مبینہ طور پر ’جاسوسی‘ کی تربیت کے بعد سفید رنگت کی بیلوگا وہیل اب سویڈن میں دیکھی گئی ہے۔
تفصیلات کےمطابق 2019 میں اسے ناروے کے دوردراز علاقے فِن مارک میں دیکھا گیا تھا۔ اب اسی وہیل کو سویڈن میں دیکھا گیا ہے جس پر کبھی برقی آلات نصب تھے ۔ ماہرین کا خیال ہے کہ بیلوگا قسم کی وہیل کو روسی بحری افواج نے بطورِ خاص جاسوسی سکھائی تھی۔
پھر2019 کے بعد اس نے اپنی رفتار بڑھائی اور سویڈن کی راہ لی۔ اس ضمن میں ون وہیل نامی تنظیم میں بحری حیاتیات کے ماہر، سباسٹیان اسٹرینڈ نے کہا ہے کہ ’ وہیل نے اپنا سفر تیز کردیا ہے جس کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی۔‘
اس اتوار کو سویڈن کےجنوب مغربی ساحل، ہیونے بوسٹرانڈ کے مقام پر اسے دیکھا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق شاید یہ اپنے کسی ساتھی کی تلاش میں ہے اور تیزی سے حرکت کررہی ہے۔ بیلوگا وہیل عموماً دوسری ساتھیوں کے ساتھ ملکر رہتی ہیں۔
واضح رہے کہ 2019 میں وہیل جب ناروے پہنچی تھی تو ناروے مرکز برائے فشریز کے ماہرین نے اس پر لگا برقی آلہ ہٹادیا تھا۔ اس وہیل پر ایک جدید کیمرہ لگا تھا جس کی پشت پر روسی شہر ’سینٹ پیٹرزبرگ‘ کا نام لکھا تھا۔ اسی بنا پرجاسوس وہیل کا خدشہ ظاہرکیا گیا ہے۔
مبینہ روسی”جاسوس وہیل“سویڈن تک پہنچ گئی
May 31, 2023 | 05:09 AM