ایک نیوز: امریکی طالب علم کی شرارت 42 ہزار 69 ڈالر کے عوض سکول فروخت کرنے کی پیش کش کردی۔
تفصیلات کےمطابق امریکی ریاست میری لینڈ میں قائم مِیڈ ہائی سکول کو طالب علم نے فروخت کی تفصیلات میں نصف قید خانہ قرار دیا۔
تفصیلات میں مزید لکھا گیا کہ سکول کے تمام 15 باتھ روم میں نکاسی کے مسائل ہیں۔ جبکہ عمارت میں باسکٹ بال کورٹ کے ساتھ ایک بڑا اور اچھا کچن اور ڈائننگ روم بھی موجود ہے۔
تفصیلات میں یہ بھی لکھا گیا کہ پراپرٹی کچرے کی بدبو سے آلودہ ہوا اور پانی کے مسائل جیسی اضافی خصوصیات کے ساتھ ملے گی۔
این ایرونڈیل کاؤنٹی پبلک سکولز کے ترجمان بوب موزیئر نے اس اشتہار کو انتہائی تخلیقی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہت سی سہولیات کی حامل اتنی قیمتی جگہ کو اتنے سستے داموں فروخت کیلئے پیش کیے جانے پر حیرانی ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ سکول انتظامیہ کا ماننا ہے کہ یہ سینئرز کی جانب سے کی گئی ایک شرارت ہے جس کو قطعی طور پر سنجیدگی سے نہیں لیا گیا ہے۔