ایک نیوز: پولیس کاخوف 50 سالہ محنت کش کی جان لےگیا۔
تفصیلات کےمطابق پسرورمیں پی ٹی آئی کارکن کےگھرپرپولیس نےچھاپہ مارا،چھاپےکےدوران پی ٹی آئی کارکن فاروق بھٹی کےبھائی نےچھت سےچھلانگ لگادی۔چھلانگ لگانےوالا 50 سالہ انوربھٹی جاں بحق ہوگیا۔
بھائی کےجاں بحق ہونےپر فاروق بھٹی نے اعلیٰ حکام سےانصاف کی اپیل کی ہے،جاں بحق ہونےوالےشخص کا بھائی پی ٹی آئی کارکنان کےخلاف جلاؤ گراؤ کےمقدمہ میں نامزد تھا ۔
ترجمان پولیس کاکہناہےکہ شہری کےگھرپرکوئی ریڈنہیں کی اورنہ ہی اس واقع سےپولیس کاکوئی تعلق ہے۔