ایک نیوز: بھارتی پنجابی فلموں کی اداکارہ سونم باجوہ نے انکشاف کیا ہے کہ ’نازیبا مناظر‘ کی وجہ سے انہوں بالی وڈ فلم میں کام کرنے سے انکار کیاتھا۔
حالیہ انٹرویومیں اداکارہ نے اعتراف کیا کہ انہیں ایک بالی وڈ فلم آفر کی گئی جس میں ’نازیبا مناظر‘ تھے تو انہوں نے اس فلم کو کرنےسے انکار کردیا کیوں کہ اداکارہ کو اپنے پنجابی ناظرین کی فکر تھی کہ ان کا ردعمل کیسا ہوگا۔
اداکارہ کاکہناتھاکہ اُن کے خیال میں ’نازیبا مناظر‘ کی وجہ سے اداکارہ کی فیملی اور ان کےمداحوں کو مایوسی ہوگی جو ان کو بہت پسند کرتے ہیں۔
سونم باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ اب پنجابی فلم کے ناظرین کا ذائقہ بھی تبدیل ہورہا ہے اور یہاں فلموں میں مختلف تجربات کیے جارہے ہیں۔
واضح رہےکہ اداکارہ سونم باجوہ نے 2013 میں پنجابی فلم ’بیسٹ آف لک‘ سے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز کیا تھا اور ان کو انڈسٹری میں دس برس گزر چکے ہیں۔