پی ایس ایل کے بقیہ میچز کیلئے بھارتی براڈ کاسٹرز ابوظبی پہنچ گئے

May 31, 2021 | 15:27 PM

admin

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6کے بقیہ میچز کے لیے بھارت سے براڈ کاسٹرز کا دوسرا گروپ ابوظبی پہنچ کر ہوٹل میں شفٹ ہوگیا ہے۔

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ دوسرے گروپ میں بھارتی اور جنوبی افریقی براڈ کاسٹرز شامل ہیں۔جنوبی افریقہ سے براڈ کاسٹرز پہلے ہی پہنچ چکے ہیں، جنوبی افریقی کھلاڑی اور بھارتی براڈ کاسٹ کریو کا پہلا گروپ ہفتے کو ابوظبی پہنچا تھا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد حسنین اور دیگر چار افراد ابوظبی پہنچ گئے ہیں۔ پی سی بی کے مطابق تمام لوگوں کا ہوٹل میں قرنطینہ شروع ہوگیا ہے، چاروں افراد ٹیم ہوٹل سے الگ ہوٹل میں آئسولیشن میں ہیں۔کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ محمد حسنین اور دیگر چاروں افراد ٹیم ہوٹل سے الگ ہوٹل میں آئسولیشن میں ہیں۔
مزیدخبریں