ایک نیوز:شاہین کو کپتانی سے ہٹانے اور بابراعظم کو مقرر کرنے پر شاہد آفریدی سلیکشن کمیٹی کے فیصلے پرحیران رہ گئے ۔
سابق ٹیسٹ کپتان شاہد آفریدی کا بابراعظم کو کپتان نامزدکئے جانے پرردعمل میں کہنا ہے کہ مجھے اب بھی یقین ہے کہ اگر تبدیلی ضروری تھی تو پاکستان کی قیادت کے لیے سینئر بیٹر محمد رضوان بہترین انتخاب تھا۔پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی میں موجود بہت تجربہ کار کرکٹرز کے فیصلے سے حیران ہوں۔
شاہد آفریدی نے کہا لیکن اب نئے کپتان کا فیصلہ کر لیا گیا ہے تومیں پاکستان کرکٹ ٹیم اور بابر اعظم کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلاتا ہوں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔