سینیٹ کےامیدوارطلحہ محمود کےتجویز کنندہ و تائید کنندہ نے ہاتھ کھینچ لیا

Mar 31, 2024 | 20:43 PM

ایک نیوز: طلحہ محمود کی پیپلزپارٹی میں شمولیت پرتجویز کنندہ و تائید کنندہ نے ہاتھ کھینچ لیا۔

طلحہ محمود کے سینیٹ کیلئےنامزدگی میں تجویز کنندہ و تائید کنندہ جے یو آئی کے ممبران صوبائی اسمبلی سجاد اللہ اور ریحانہ اسماعیل نے  کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کی درخواست ریٹرننگ آفیسر کو جمع کروادی 

  ارکان اسمبلی کاکہنا ہے کہ   طلحہ محمود کے تجویز و تائید کندگان جے یو آئی سے ہے لیکن انہوں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ طلحہ محمود آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت صادق اور امین نہیں رہے۔ریٹرننگ آفیسر طلحہ محمود کے خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی نشست کے لئے کاغذات نامزدگی مسترد کردیں۔

مزیدخبریں