ایف بی آر نے 9ماہ کا ٹیکس ہدف حاصل کرلیا

Mar 31, 2024 | 19:05 PM

ایک نیوز:ایف بی آر نے رواں مالی سال کے 9 ماہ کا ٹیکس ہدف حاصل کرلیا۔

ایف بی آر کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا مارچ ایف بی آر نے 6710 ارب ٹیکس حاصل کیا۔ ٹیکس محصولات کا ہدف 6707 ارب روپے تھا۔ ہدف سے 3 ارب روپے زائد ٹیکس اکٹھاکیا۔جولائی تا مارچ ایف بی آر نے 369 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کئے۔

ترجمان کے مطابق ماہ مارچ کا 879 ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کرلیا۔

مزیدخبریں