ایک نیوز:نئے آئی جی اسلام آباد کی تعیناتی تنازعات کا شکار،جونیئر افسر کی بطور آئی جی اسلام آباد تعیناتی حکومت کے گلے پڑ گئی ۔
سابق آئی جی اکبر ناصر نے عہدے کا چارج چھوڑ دیا لیکن نئے تعینات ہونے والے آئی جی تاحال جوائننگ نہ دے سکے۔نئے تعینات ہونے والے علی ناصر رضوی نے بطور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور عہدے بھی کا چارج نہ چھوڑا۔
جونیئر آفیسر کی بطور آئی جی اسلام آباد تعیناتی سے اسلام آباد پولیس کے سئنئیر افسران تذبذب کا شکار،ڈی آئی جی سیف سٹی خرم جانباز اور ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز حسن رضا خان نئے آئی جی سے ایک سال سینئرہیں۔
ڈی آئی جی سکیورٹی محمد اویس نئے تعینات ہونے والے آئی جی اسلام آباد سے دو سال سنئیر ہیں۔نئے تعینات ہونے والے آئی جی اسلام آباد کا تعلق پولیس سروس کے 31 ویں کامن سے ہے۔
ڈی آئی جی سیف سٹی اور ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز کا تعلق 30 ویں کامن سے ہے۔ڈی آئی جی سکیورٹی ملک اویس کا تعلق پولیس سروس کے 29ویں کامن سے ہے۔تینوں سینئر افسران جونیئر افسر کے ماتحت کام کرنے سے گریزاں،تینوں افسران کی جانب سے رخصت کی درخواست دیے جانے کا امکان ہے۔
حکومت کی جانب سے تعیناتی کے بعد کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متبادل سنئیر افسر کے نام پر بھی غور شروع کردیاگیا۔