وزیراعلیٰ کے احکامات نظرانداز،پتنگ بازی نہ رک سکی

Mar 31, 2024 | 15:25 PM

ایک نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب کےاحکامات نظرانداز،شہرمیں پتنگ بازی کاسلسلہ نہ رک سکا۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکےسخت احکامات کےباوجودلاہورمیں پتنگ بازی جاری، چھٹی کے روز شاہدرہ ٹاون،نواب ٹاون، ہربنس پورہ اورباٹا پورہ میں پتنگ باز متحرک ہے۔

شہریوں کاکہناہےکہ  پولیس بڑے ڈیلروں کو پکڑنے کے بجائے افسران کوسب اچھے کی رپورٹ دینےلگی، پتنگ بازی کا خونی کھیل روکنے کی بجائے پولیس دیگر ڈیوٹیوں میں مصروف  ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روزخونی ڈورپھرنےسےدوافرادزخمی ہوئےتھے۔

مزیدخبریں