ویب ڈیسک:کمپنی اوپن اے آئی نے اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی ایک ایسا ماڈل تیار کیا ہے جو چند سیکنڈ کے اندر آواز کی نقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اے آئی ماڈل کو وائس جنریشن کا نام دیا گیا ہے جس پر کمپنی کی جانب سے 2022 کے آخر سے کام کیا جا رہا تھا۔اس ٹیکسٹ ٹو وائس جنریشن پلیٹ فارم پر محدود حلقوں کو رسائی فراہم کی گئی ہے۔یہ اے آئی ماڈل کسی بھی فرد کی آواز کے 15 سیکنڈ کلپ کے ذریعے اس کی نقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اے آئی سے تیار کردہ آواز تحریری ہدایات کو مختلف زبانوں میں پڑھنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔اوپن اے آئی نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ یہ وائس انجن متعدد صنعتوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔کمپنی کی جانب سے اے آئی ماڈل کے تیار کردہ نمونے بھی جاری کیے گئے ہیں۔