ویب ڈیسک: دنیا بھر میں8 ارب سے زائد افراد موجود ہیں جن میں سے زیادہ تر کے چہرے ایک دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں۔مگر ہر فرد کا چہرہ دوسرے سے مختلف کیوں ہوتا ہے؟ سائنسدانوں نے اس کی ممکنہ وجہ دریافت کرلی ہے۔
یقین کرنا مشکل ہوگا مگر حمل کے دوران خواتین کی غذائی عادات ہر فرد کے چہرے کے منفرد فیچرز پر اثر انداز ہوتی ہیں۔یہ دلچسپ دعویٰ ایک تحقیق میں سامنے آیا۔
جرنل نیچر کمیونیکیشنز میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ حمل کے دوران ماں کی جانب سے زیادہ پروٹین کے استعمال سے بچے ناک کی بڑی ہو جاتی ہے جبکہ جبڑئے کشادہ ہو جاتے ہیں۔خیال رہے کہ ویسے تو بنیادی شکل و صورت کا تعین تو والدین کے جینز کرتے ہیں، مگر اکثر بہن بھائی دیکھنے میں ایک دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں، درحقیقت ہم شکل جڑواں افراد بھی کبھی بھی مکمل طور پر ایک جیسے نہیں ہوتے۔