ایک نیوز:ملک بھرمیں لاکھوں فرزندان اسلام اعتکاف بیٹھ گئے۔
اعتکاف عربی زبان کا لفظ ہے، جس کے معنی ٹھہر جانے یا خود کو روک لینے کے ہیں،ملک بھر کی مساجد میں اعتکاف بیٹھنے کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں گھروں اور مساجد میں بھی خصوصی تیاریاں کی گئی ہیں۔
اللہ تعالیٰ کی قربت اور لیلتہ القدر کی تلاش میں ملک بھر میں لاکھوں فرزندان اسلام 20 رمضان المبارک کو اعتکاف بیٹھنے کی سعادت حاصل کریں گے۔
عید الفطر کا چاند نظر آنے کے بعد اعتکاف ختم کیا جائے گا۔ اعتکاف کے دس دن معتکفین حضرات تلاوت قرآن پاک ، ذکر واذکار اور نوافل کی ادائیگی اور اللہ تعالیٰ کے حضور گناہوں سے بخشش کی دعائیں کریں گے۔
رمضان المبارک کا تیسرا عشرہ شروع ہوتے ہی مساجد میں رش پہلے سے بہت بڑھ جائیگا ، طاق راتوں میں منتقلین خصوصی عبادت کریں گے اور اپنے گناہوں کی بخشش کیلئے دعائیں کی جائیں گی۔