کلرکہارموٹروےپرٹریفک حادثہ 2افرادجاں بحق

Mar 31, 2024 | 14:08 PM

ایک نیوز:کلرکہارموٹروےپرٹریفک حادثہ میں دوافراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق موٹروےپرکلرکہارکےقریب دوٹریلرزمیں تصادم کےنتیجےمیں دوافرادموقع پرہی جاں بحق ہوگئے۔
ترجمان موٹروےپولیس کےمطابق حادثےکی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئےلاشوں کوقریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

ترجمان موٹروےپولیس کےمطابق حادثہ ٹریلرکی بریک فیل ہونےسےپیش آیا،موٹروےکی دولینزکوٹریفک کےلئےکھول دیاگیا۔

مزیدخبریں