وفاقی کابینہ میں خود احتسابی کا نظا م متعارف کرایا جائےگا،عطاتارڑ

وفاقی کابینہ میں خود احتسابی کا نظا م متعارف کرایا جائےگا،عطاتارڑ
کیپشن: The system of self-accountability will be introduced in the federal cabinet, Atatar

ایک نیوز:وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑنےکہاہےکہ وفاقی کابینہ میں خوداحتسابی کانظام متعارف کرایاجائےگا۔
وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکالاہورمیں میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےکہناتھاکہ وزیراعظم نے ہر وزارت کیلئے اہداف مقررکیے ہیں،وزیراعظم نے اداروں کی کارکردگی جانچنے کا تہیہ کیا ہے،وفاقی کابینہ میں خود احتسابی کا نظا م متعارف کرایا جائےگا،یہ بھی دیکھا جائے گا کہ کس وزارت نے کس حد تک اپنے اہداف حاصل کئے ہیں، وزارت داخلہ کو دہشت گردی اور غیر ملکیوں سے متعلق ٹارگٹ دیا گیا۔

عطااللہ تارڑکامزیدکہناتھاکہ تحریری طور پر تمام وزراء کو آگاہ کیا گیا ہے کہ آپ کو کیا کیا اہداف دئے گئے ہیں فنانس کے وزیرمہنگائی میں کمی اور ایف بی آرکی ڈیجیٹلائیزنشن کا ہدف دیا گیا ہے پہلی دفعہ وزراتوں کو یہ اہداف تحریری طور پر دئیےگئے ہیں ،جہاں پرایک متوازن کابینہ آئی ہے، خود احتسابی کا عمل بھی شروع کیا گیا ہے تجارتی خسارے کو کم کرنا اور زرمبادلہ کو بڑھانا پوری دنیا میں ہماری آئی ٹی ایکسپورٹ کو سراہاجارہا ہے پورے ملک میں جدید ڈیجیٹل نظام کو لے کر آنے کا ٹارگٹ دیا گیا ہے ۔
وزیراطلاعات کاکہناتھاکہ ملک میں غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کا ٹارگٹ بھی دیا گیا ہے،اسلحہ سے متعلق قوانین بھی بنائے جائیں گے، سمگلنگ ،دہشت گردی کی روک تھام کے لیے بھی اہداف دئے گئے ہیں ،قانون پر عمل درآمد کروانے کے لیے بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں صنعت وتجارت کی بہتری کے لیے بین الاقوامی سطح پر اس کر بڑھانے کا ہدف دیا گیا ہے۔
عطااللہ تارڑکامزیدکہناتھاکہ ہماری حکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کوشاں ہے،صوبوں اور وفاق کے درمیان کوآرڈی نیشن کی مانیٹرنگ کی جائے گی، انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ بھی مرتب کی جائے گی،شپ بریکنگ انڈسٹری کے فروغ کے لئے بھی ہدف دیا گیا ہے، جدید ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے کیلئے بھی وزیر اعظم نے ہدف مقرر کیا ہے،وزارت صنعت و تجارت کو اس کے اہداف سونپ دیئے گئے ہیں۔