490ڈالر کی دنیا کی مہنگی ترین چاکلیٹ

Mar 31, 2024 | 12:49 PM

ویب ڈیسک: چاکلیٹ تقریباً ہر خاص و عام کو پسند ہوتی مگر کوئی چاکلیٹ اتنی قیمتی بھی ہوسکتی ہے جس کی تھوڑی سی مقدار پانے کیلئے  490ڈالرخرچ کرنے پڑیں گے۔
پوری دنیا میں صرف ایکواڈور کے 14 کھیتوں میں پائے جانے والے نایاب کوکوا پودے سے تیار کی گئی چاکلیٹ دنیا کی قیمتی اور مہنگی ترین چاکلیٹ ہے۔
ایکواڈور کا چاکلیٹ برانڈ To’ak دنیا کی سب سے مہنگی چاکلیٹ پیش کرتا ہے۔ اگرچہ یہ نکتہ کافی اٹھایا گیا ہے کہ آیا اس چاکلیٹ کی قیمت جائز ہے یا نہیں تاہم جو چیز اسے قیمتی بناتی ہے وہ قارئین آگے چل کر جان لیں گے۔

To’ak کی چھوٹی چاکلیٹ بار 490 ڈالر فی 50 گرام میں فروخت ہوسکتی ہے لیکن کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کی مصنوع کو صرف مہنگا بتانا تھوڑی سی ناانصافی ہے۔ چاکلیٹ کے قیمتی اور مہنگا ہونے کے پیچھے صرف ایک نہیں بلکہ کئی عوامل کارفرما ہیں۔

مزیدخبریں