پاکستان سمیت دنیابھرمیں ایسٹرکی تقریبات

پاکستان سمیت دنیابھرمیں ایسٹرکی تقریبات
کیپشن: Easter celebrations around the world including Pakistan

ایک نیوز:پاکستان سمیت دنیابھرمیں مسیحی برادری آج ایسٹرکاتہوارمنارہی ہے۔
 گرجاگھروں میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد،ایسٹر پرمسیحی عبادت گاہوں میں خصوصی دعائیں جاری ہے،کیتھڈرل چرچ میں خصوصی عبادات اور دعائیہ تقریب جاری ہے۔گرجا گھر میں پھولوں کی سجاوٹ اور شمعیں روشن کی گئی ہیں۔

چرچ میں مسیحی برادری کی کثیر تعداد نےشرکت کی ، مسیحی برادری کی جانب  ےمقدس گیت گائے جا رہے ہیں،گرجا گھر سیکیورٹی کے لیے اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔مسیحی برداری کے مقدس تہوار پر گھروں میں مزے مزے کے پکوان بنا کر دعوتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک بھر کے گرجا گھروں میں سکیورٹی کے انتظامات بھی سخت ہیں۔ لاہورمیں ایسٹر کی دعائیہ تقریبات کا آغاز رات سے ہی شروع ہو گیا۔