خیبرپختوا میں بارشوں سے تباہی،10افراد جاں بحق

Mar 31, 2024 | 10:08 AM

ایک نیوز:خیبرپختونخوامیں بارشوں اورژالہ باری نےتباہی مچادی،دوروزمیں دس افرادجاں بحق اوربارہ زخمی ہوگئے،پی ڈی ایم اےنےرپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کےمطابق خیبرپختونخوا میں گزشتہ دو روز کے دوران بارش اورژالہ باری کے باعث حادثات کے نتیجے میں آٹھ بچوں سمیت دوخواتین جاں بحق ہوگئے،جبکہ 12 افراد زخمی ہوئے،  زخمیوں میں 9 بچے، دو خواتین اور1 مرد شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق مختلف اضلاع میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے مجموعی طور پر 27 مکانات کو نقصان پہنچا جس میں 3 گھروں کو مکمل جبکہ 24 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ بارش اورژالہ باری کے باعث جانی و مالی حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع پشاور، نوشہرہ، باجوڑ، شانگلہ، مانسہرہ، بنوں، مہمند، مردان اور شمالی وزیرستان میں رونما ہوئے ،پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع کے متاثرین میں امدادی سامان فراہم کر دیا گیا ہے، امدادی سامان مختلف اضلاع نوشہرہ، باجوڑ، مہمند اور دیگر اضلاع کے متاثرین کو فراہم کیا گیا۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو اضلاع میں امدادی سرگرمیاں مزید تیز کرنے اورمتاثرہ اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کو دیگر متاثرین کو امدادی سامان کی فراہمی فوری طور پر یقینی بنانے کی ہدایت۔
رپورٹ میں بتایاگیاکہ پی ڈی ایم اے، تمام ضلعی انتظامیہ، متعلقہ اور امدادی ادارے مکمل رابطے میں ہیں،پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پر دیں۔

مزیدخبریں