حماس سے جھڑپوں میں اسرائیلی کمانڈو ہلاک،16فوجی زخمی

Mar 31, 2024 | 00:15 AM

ویب ڈیسک:جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں حماس سے جھڑپوں میں اسرائیلی کمانڈو ہلاک،16فوجی زخمی ہو گئے۔
اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں حماس کے حملوں میں اپنے ایک فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس نے خان یونس میں ناصر ہسپتال کے قریب ایگوز یونٹ کے کیمپ پر راکٹ فائر کیا جس سے کمانڈو ایلون کدریاشوف ہلاک ہوگیا جبکہ 16 فوجیوں زخمی ہوئے جن میں 6 اہلکار شدید زخمی ہیں جن کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
حماس کے ایک کارکن نے فوجی کیمپ کے طور پر استعمال ہونے والی عمارت کو راکٹ سے نشانہ بنایا۔ اس ہلاکت سے حماس کے خلاف اسرائیل کی زمینی کارروائی میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 254 ہو گئی ہے۔
حماس نے واقعے کی فوٹیج بھی شائع کی، جس میں اس کے مجاہد کو عمارت پر آر پی جی لانچ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جہاں ایگوز کے دستے تعینات ہیں۔

مزیدخبریں