شعیب ملک کی بیٹے کے ساتھ ’بیڈمنٹن‘ کھیلنے کی ویڈیو وائرل

شعیب ملک کی بیٹے کے ساتھ ’بیڈمنٹن‘ کھیلنے کی ویڈیو وائرل
کیپشن: شعیب ملک کی بیٹے کے ساتھ ’بیڈمنٹن‘ کھیلنے کی ویڈیو وائرل

ایک نیوز :قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ ٹینس کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔

تفصیلات کےمطابق اذہان مرزا ملک کے ساتھ ٹینس کھیلنے کی ویڈیو شعیب ملک نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی گئی۔شعیب ملک نے اس ویڈیو کے ساتھ دلچسپ کیپشن ’کرکٹ + ٹینس = بیڈمنٹن‘۔

واضح رہے کہ کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر یہ افواہیں وائرل ہورہی ہیں کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان طلاق ہوچکی ہے مگر پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے طلاق یا علیحدگی کی خبروں کو مسترد کرنے یا ان کی تصدیق کرنے سے معذرت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ اور ثانیہ مرزا اس معاملے پر کوئی بات نہیں کریں گے۔

علیحدگی اور طلاق کی افواہیں ابتدائی طور پر بھارتی میڈیا میں شائع ہوئی تھیں اور شوبز ویب سائٹس نے مستند ذرائع کا حوالہ دیے بغیر قیاس آرائیاں کی تھیں کہ ان کے درمیان اختلافات ہوگئے۔تاہم سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے کہا جارہا ہے کہ بیٹا کیوں کہ ثانیہ مرزا کیساتھ ہوتا ہے اس لئے اس ایک تاثر تو یہ جاتا ہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک اب بھی اکٹھے رہتے ہیں ۔