ایک نیوز:محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں تیزہواؤں کے ساتھ موسلادھابارشوں کی پیش گوئی کردی۔
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا،بالائی و وسطی پنجاب ، کشمیر ،اسلام آباد اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ترجمان کے مطابق اسلام آباد ، خیبرپختونخوا میں پشاور، نوشہرہ صوابی، باجوڑ، کرم، چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، کوہستان، شانگلہ اور ایبٹ آباد میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
صوبہ کے دیگر اضلا ع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔پنجاب کےبیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال اور لاہورمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بلوچستان کےبیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا ۔شمالی اضلاع میں جزوی ابرآلود رہے گا۔سندھ کےبیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا ۔ کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔