ایک نیوز :وفاقی وزارت اطلاعات میں بڑی تبدیلیاں،وفاقی سیکرٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شاہیرہ شاہد کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ،شاہیرہ شاہد کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ،ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات سہیل علی خان کو وزارت اطلاعات میں ایڈیشنل سیکرٹری انچارج تعینات کردیا گیا ،گریڈ اکیس کے سہیل علی خان وزارت اطلاعات کے امور بطور ایڈیشنل سیکرٹری انچارج دیکھیں گے،وزیراعظم کی منظوری کے بعد تقرریوں و تبادلوں کے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ۔