سیاسی صورتحال پر حکومتی اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب

Mar 31, 2023 | 21:28 PM

ایک نیوز :وزیر اعظم  شہباز شریف  کی زیر صدارت حکومتی اتحادی جماعتوں کا اجلاس کل دن ایک بجے لاہور میں ہو گا۔

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت اور فیصلے ہوں گے۔
اجلاس میں پنجاب خیبرپختونخواہ میں انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ سماعت پر بریفنگ دی جائے گی۔حکومتی  اتحادی رہنما ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔

مزیدخبریں