پنجاب میں غیرمعینہ مدت کیلئے رینجرزتعیناتی کی تجویز مسترد 

Mar 31, 2023 | 21:19 PM

ایک نیوز:وفاقی حکومت نے  غیرمعینہ وقت کیلئے رینجرز تعیناتی کی پنجاب حکومت کی تجویز مسترد کردی۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ  وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری پر لاہور میں10روزکیلئے رینجرز تعیناتی کی منظوری دی۔پنجاب حکومت نے گذشتہ ہفتے لاہورمیں رینجرز تعیناتی کیلئے وفاق سے رجوع کیا تھا۔غیر معینہ وقت کیلئے پنجاب حکومت نےرینجرز تعیناتی کی درخواست کی تھی۔

ذرائع کاکہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے امن او امان کیلئے رینجرز کی خدمات مانگی تھیں۔وفاق نےلاہور میں12تا22مارچ تک رینجرز تعیناتی کی تجویز سے بھی اتفاق نہیں کیا تھا۔اس سےقبل کابینہ نے12سے15 مارچ تک لاہور میں رینجرز تعیناتی کی منظوری دی تھی۔

مزیدخبریں