ایک نیوز:شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشتگردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ میں شہید ہونے والے سپاہی ارشاد اللہ کی نماز جنازہ ادا،فوجی اعزازکےساتھ سپردخاک کردیاگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میرعلی میں جھڑپ کے دوران سکیورٹی فورسز نے موثر طریقے سے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا شدید فائرنگ کے تبادلے میں ضلع کَرک سے تعلق رکھنے والے سپاہی ارشاد اللہ نے جامِ شہادت نوش کیا۔ سپاہی ارشاد اللہ شہیدکی عمر 29 سال تھی شہید نے 7سال قبل فرنٹئیر کور میں شمولیت اختیار کی تھی۔ سپاہی ارشاد اللہ شہید نے سوگوران میں بیوہ اور1 بیٹا چھوڑے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سپاہی ارشاد اللہ شہید کے 2 بھائی بھی پاک فوج میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں جو شہید کے گھرانے کی پاکستان اور افواجِ پاکستان سے والہانہ محبت کی عکاسی کرتے ہیں سلام ہو وطن کے اِن بیٹوں پر جنہوں نے اپنی جوانی سرزمین پاک پر قربان کردی تاکہ دہشتگردی کے ناسور کو ہمیشہ کیلئے ختم کیا جاسکے۔