سپریم کورٹ نے چیف جسٹس کے ریمارکس کی وضاحت کردی

چیف جسٹس کی ایم این ایز بارے ریمارکس کی وضاحت 
کیپشن: Explanation of Chief Justice's remarks on MNAs

ایک نیوز:سپریم کورٹ نے چیف جسٹس کے ممبران اسمبلی کے بارے میں ریمارکس کی وضاحت جاری کر دی ۔

ترجمان سپریم کورٹ کاکہنا ہے کہ چیف جسٹس کے کچھ ریمارکس میڈیا پر درست انداز میں رپورٹ نہیں ہوئے۔آئین ہمارے لیے بہت اہم ہے ۔ آئین اس قوم، معاشرے کیلئے لازمی ہے جو وفاق کو جوڑے رکھتا ہے ۔ آئین جمہوریت کو زندہ رکھتا ہے۔آپ پارلیمنٹ جائیں تو آپ کو خطاب کرتے ایسے لوگ ملتے ہیں جو کل تک قید تھے،غدار قرار دیئے گئے تھے۔

 ترجمان سپریم کورٹ کامزید کہناتھا کہ چیف جسٹس نے کہا تھا کہ  اب وہ لوگ وہاں بات کر رہے ہیں اور انکو عزت دی جا رہی ہے کیونکہ وہ عوام کے نمائندے ہیں۔