ایک نیوز:پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہےجس سے موسم مزید سرد ہوگیا۔
لاہور میں موسلادھاربارش سے نشیبی علاقوں میں جگہ جگہ پانی جمع ہوگیا جس سے اہل علاقہ کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔
باغناپورہ، سنگھ پورہ، داروغہ والا ،جلو موڑ، علامہ اقبال اقبال ٹاؤن، مسلم ٹائون گلبرگ میں موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ شہر میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے 3روز تک جاری رہ سکتا ہے۔
دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نےشدید بارش کے دوران پولیس کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ۔
افضال احمد کوثرکاکہنا تھا کہ نشیبی علاقوں اور سڑکوں پر مشکلات میں گھرے شہریوں کو فوری مدد فراہم کریں۔بارش کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہریوں سے ایمرجنسی 15پر کال کرنے کی اپیل بھی کی ۔ڈی آئی جی آپریشنز کا افسران کو 15کال پر فوری ریسپانڈ کرنے کا حکم،بارش کے دوران ٹریفک کی روانی کیلئے ٹریفک پولیس کی معاونت کی جائے۔