ایک نیوز:وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ کاکہناہے سپریم کورٹ میں اہم مقدمے کی سماعت چل رہی ہے۔ چاہتے ہیں کہ معاملہ فل کورٹ کے سامنے پیش ہو۔
تفصیلات کےمطابق میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئےوفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ 9 رکنی بینچ میں سے 4 ججز کے فیصلے سے ثابت ہوا ازخود نوٹس خارج ہو جائے گا۔
رہنما (ن)لیگ اعظم نذیرتارڑنے مزید کہا کہ سپریم کورٹ میں اہم مقدمے کی سماعت چل رہی ہے۔ جسٹس امین الدین نے خود کو انتخابات التوا کیس سے الگ کر لیا۔ چاہتے ہیں کہ معاملہ فل کورٹ کے سامنے پیش ہو۔ تمام بار کونسلز نے بھی استدعا کی کہ معاملہ فل کورٹ بینچ دیکھے۔
وزیرقانون کامزیدکہناتھاکہ سیاست میں مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں، ایوانوں سے اٹھنے والا موقف بھی سننا چاہئے۔