ایک نیوز: جناح ہسپتال سے جعلی خاتون ڈاکٹر پکڑ لی گئی، ڈاکٹر مختلف وارڈز میں مریضوں کو داخل کرواتی اور پیسے بٹورتی تھی۔
رپورٹ کے مطابق لاہور کے جناح ہسپتال سے جعلی خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔ ڈاکٹرز سے محکمہ صحت کے جعلی کارڈز برآمد ہوئے ہیں،جناح اسپتال انتظامیہ نے جعلی ڈاکٹر کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔پولیس کی جانب سے جعلی ڈاکٹر کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
جناح ہسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جعلی ڈاکٹر عروج فاطمہ مختلف وارڈز میں مریضوں کو داخل کرواتی تھی اور مریضوں سے پیسے بٹورتی تھی۔جعلی ڈاکٹر عروج فاطمہ مختلف میڈیکل بورڈز کے سرٹیفکیٹس بھی بنواتی رہی ہیں۔عروج فاطمہ نامی خاتون نے سروسز اسپتال کی اسسٹنٹ پروفیسر کا تعارف کروایا جب سروسز اسپتال سے چیک کرنے کیا گیا تو انتظامیہ نے اسکی تصدیق نہیں کی۔