ایک نیوز: میاں چنوں میں پسند پسند کی شادی کرنا جوڑے کیلئے گناہ بن گیا۔ لڑکی کے ورثاء نے لڑکے والوں پر حملہ کرکے تشدد کیا اور لڑکے کو اُٹھا کر لے گئے.
رپورٹ کے مطابق میاں چنوں بائی پاس پندرہ ایل کے قریب پسند کی شادی کرنے والے نوجوان سہیل عباس ولد غلام عباس پیشی سے واپس جا رہا تھا کہ لڑکی کے ورثاء نے لڑکے پر حملہ کر کے تشدد کیا اور لڑکے کو اٹھا کر لے گئے۔
لڑکا چچہ وطنی کا رہائشی تھا اور اس نے سائرہ نامی لڑکی سے پسند کی شادی کر رکھی تھی لڑکی کا تعلق میاں چنوں سے ہے۔
واضح رہے کہ لاہور میں قتل کا اندوہناک واقعہ پیش آیا تھا جس میں ایک لڑکی نے پسند کی شادی کیلئے اپنے سگے بھائی کو قتل کروادیا تھا۔ لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں 24 نومبر کو عدنان نامی نوجوان کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ پولیس نے کئی روز کی تفتیش کے بعد شواہد کی روشنی میں مقتول کی بہن آسیہ کو گرفتار کرلیا تھا۔ لڑکی نے اپنے محبوب کے ساتھ مل کر اپنے سگے بھائی کو قتل کروایا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمہ کی شناخت آسیہ کے نام سے ہوئی تھی جس نے انگریزی میں ایم اے کررکھا تھا اور وہ اپنے ماموں زاد وقاص سے شادی کرنا چاہتی تھی جب کہ ملزمہ کا بھائی عدنان اس کی شادی کہیں اور کروانا چاہتا تھا۔