ایک نیوز:وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے سوشل میڈیا پر شر انگیز اور فرقہ واریت پر مبنی مواد کے خلاف کارروائی کی تفصیلات تیار کر لیں ۔
تفصیلات کے مطابق وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے سوشل میڈیا پر شر انگیز اور فرقہ واریت پر مبنی مواد کے خلاف کارروائی کرنے کافیصلہ کرلیا۔ جس کے مطابق مختلف پلیٹ فارمز پر قابل اعتراض مواد پر مبنی 59 ہزار 253 یو آر ایلز کے خلاف کارروائی شروع کی گئی ہے۔
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کہناہے کہ شرانگیزاورفرقہ واریت پر مبنی موادکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 47 ہزار 674 یو آر ایلز کو بلاک کیا گیا۔9 ہزار 626 یو آر ایلز پلیٹ فارمز اب بھی قابل رسائی ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے 1 ہزار 953 یو آر ایلز کو بلاک کرنے کی درخواست مسترد کی گئیں۔درخواستیں متعلقہ سوشل پلیٹ فارمز نے مسترد کیں ۔
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کامزید کہناہے کہ ڈیلی موشن کے 8 یو آر ایلز کے خلاف کارروائی کی درخواست کی گئی۔متعلقہ پلیٹ فارم نے 7 یو آر ایل بلاک،1 قابل رسائی ہے، فیس بک کے 40 ہزار 548 یو آر ایلز کے خلاف کارروائی کی درخواست ہوئی فیس بک کے 35 ہزار 376 پیجز بلاک کر دیئے گئے ۔ فیس بک کے 4 ہزار 40 یو آر ایلز رسائی ہوئے اور 1132 بلاک کرنے کی درخواست مسترد ہوئی۔
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کاکہناہے کہ انسٹاگرام کے 103 یو آر ایلز کے خلاف ایکشن کے لیے کارروائی کی درخواست کی گئی۔ انسٹا گرام کے 89 پیجز بلاک،8 تک رسائی اور 6 کے خلاف کارروائی کی درخواست مسترد ہوئی،دیگر پلیٹ فارمز کے 345 یو آر ایلز کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست ہوئی دیگر پلیٹ فارمز کے 299 یو آر ایلز بلاک اور 46 قابل رسائی ہیں۔سنیک ویڈیو کی 6 آئی ڈیز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں بلاک کیا گیا ۔
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کامزید کہناہے کہ لائکی کے 60 اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں بلاک کر دیا گیا ۔ٹویٹر کے 10 ہزار 873 اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست کی گئی،ٹویٹر کے 5 ہزار 890 اکاؤنٹس کو بلاک اور 4 ہزار 745 تک رسائی حاصل ہوئی ٹویٹر نے 364 اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کی درخواست مسترد کی۔
ٹک ٹاک کو 190 آئی ڈیز کے خلاف کارروائی کے لیے شکایات بھیجی گئیں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کہناہے کہ ٹک ٹاک کے 183 اکاؤنٹس بلاک اور 5 تک رسائی حاصل ہوئی ٹویٹر نے 2 آئی ڈیز کے خلاف کارروائی سے متعلق شکایات مسترد کیں ۔یو ٹیوب کو 7 ہزار 120 یو آر ایلز کے خلاف کارروائی کی درخواست کی گئی یو ٹیوب کی 5 ہزار 890 یو آر ایلز کو بلاک کر دیا گیا۔ یو ٹیوب کے 781 یو آر ایلز تک رسائی ملی 449 کے خلاف کارروائی کی شکایت مسترد ہوئی،وزارت آئی ٹی نے اعدادوشمار سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرا دیں گئیں۔
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سوشل میڈیا پر ان ایکشن
Mar 31, 2023 | 15:29 PM