جلاؤ گھیراؤ ، پولیس تشدد کیس،عدالت نے48  پی ٹی آئی کارکنان کو ڈسچارج کر دیا 

جلاؤ گھیراؤ ، پولیس تشدد کیس،عدالت نے48  پی ٹی آئی کارکنان کو ڈسچارج کر دیا 
کیپشن: جلاؤ گھیراؤ ، پولیس تشدد کیس،عدالت نے48  پی ٹی آئی کارکنان کو ڈسچارج کر دیا 
سورس: جلاؤ گھیراؤ ، پولیس تشدد کیس،عدالت نے48  پی ٹی آئی کارکنان کو ڈسچارج کر دیا 

ایک نیوز: زمان پارک جلاؤ گھیراؤ  اور   پولیس پر تشدد کے 2مقدمات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، انسداد دہشت گردی عدالت نے 48   پی ٹی آئی کارکنان کو مقدمات  سے ڈسچارج کر دیا۔ 

 تفصیلات کے مطابق کنال روڑ پر جلاؤ گھیراؤ، پولیس پر تشدد، پولیس گاڑیوں کو جلانے اور پیٹرول بم چلانے کے کیس میں پیش رفت ہوئی ہے، نئے گرفتار 72 پی ٹی آئی کارکنان کی شناخت پریڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کوبتایا کہ کوٹ لکھپت جیل میں ملزمان کی شناخت پریڈ ہوئی،مدعی مقدمہ اور گواہان پی ٹی آئی کارکنان کو بطور ملزم شناخت نہیں کر سکی،72 پی ٹی آئی کارکنان میں سے کوئی بھی شناخت نہیں ہوسکا،ان 72 کارکنان کو آج مقدمے سے ڈسچارج کر دیا جائے گا،نئے گرفتار 72 ملزمان کے خلاف تھانہ شادمان میں 445/23 مقدمہ درج ہے،ملزمان تھانہ ریس کورس کے 2 مقدمات 413/23 اور 414/23 میں گرفتار ہوئے۔

تفتیشی افسر  نے عدالت کوبتایا کہ دونوں مقدمات میں 24/24 ملزمان شامل تھے،تفتیشی افسر انسپکٹر ذولفقار نے ملزمان کو ڈسچارج کرنے کی استدعا کی، عدالت نے ملزمان کی رہائی کا حکم دے دیا،ملزمان میں محمد خالد،محمد امین،عقیل احمد،محمدافتخار،راحت اللہ سمیت دیگر شامل ہیں،انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے فیصلہ سنایا۔