سیکو رٹی فورسز کاآپریشن ،کالعدم تنظیموں کے9دہشتگردگرفتار

Mar 31, 2023 | 15:05 PM

ایک نیوز:سیکو رٹی فورسز نےپنجاب کے مختلف اضلاع میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں کے 9دہشتگردکوگرفتارکرلیا۔
ایڈیشنل آئی جی کاکہناہے کہ سی ٹی ڈی نےملک دشمن عناصرکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پنجاب کے مختلف اضلاع میں کالعدم تنظیموں کے 9دہشتگردوں کوگرفتارکرلیا۔گرفتاردہشتگردوں میں نذیر ، فہد ، ارشد ، عثمان ، شیر محمد ، طاہر ، وزیر اور عبدالرشید شامل ہیں ۔
 حکام کاکہناہے کہ گرفتاردہشتگردوں کاتعلق گوجرانولہ ، راولپنڈی ، سرگودھا سے ہے۔ دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں میں بارودی مواد، اسلحہ ، خودکش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد ہوا ہے۔دہشت گرد نیٹ ورکس حساس اضلاع میں حملے کرنا چاہتے تھے ۔
حکام کا مزید کہناہےکہ رواں ہفتے صوبے بھر میں 340کومبنگ و سرچ آپریشن کئے گئے۔ کومبنگ و سرچ آپریشن کے دوران 41 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا 

مزیدخبریں