ایک نیوز : اب آپ پورا آسٹریلوی جزیرہ 10 لاکھ امریکی ڈالر میں خرید سکتے ہیں۔پول نامی نجی جزیرہ فروخت کے لیے مارکیٹ میں موجود ہے اور مالک کو امید ہے کہ انہیں جزیرے کی خریداری کے لیے نو لاکھ 95 ہزار آسٹریلوی ڈالر (پانچ لاکھ 40 ہزار پاؤنڈ) سے زیادہ رقم کی پیشکش کی جائے گی۔
انڈیپینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق فروخت کے لیے پیش کیا گیا جزیرہ کوئنز لینڈ کے ساحل کے قریب وائٹ سنڈے جزائر سے ایک کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
اس جزیرے کا رقبہ تقریباً 21 ہیکٹر ہے اور اس میں ایک بڑا گھر بنا ہوا ہے جس کا رخ بحیرہ مرجان کی طرف ہے۔ اس کے ساتھ ایک اور پرانا گھر بھی ہے جو 19 ویں صدی میں بنایا گیا تھا۔
آئی لینڈ میں طیاروں کے لیے 700 فٹ طویل رن وے بنایا گیا جب کہ چٹان کو ہاتھوں سے تراش کر کے بنایا گیا سوئمنگ پول اضافی کشش کے لیے ہے۔ماہی گیری میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے پول آئی لینڈ کا اپنا سلپ وے اور شیڈ پیں۔ پتھروں سے بنائے گئے دوسرے شیڈ میں گاڑیاں یا مشینری رکھی جا سکتی ہیں۔
جزیرے کے مکین قریبی کوئنزلینڈ میں لینڈنگ کے مقامات ایئرلی بیچ یا بووین تک کا سفر کرنے یا وہاں سے جزیرے میں واپسی کے سفر کے لیے اس کے رن وے کو چھوٹے طیارے یا ہیلی کاپٹر کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔